جرائم و حادثات

کم عمر لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی مدرسہ ٹیچر گرفتار۔ حیدرآباد کے مادنا پیٹ علاقہ میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: مادنا پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں 11 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں 22 سالہ مدرسہ ٹیچر کو گرفتارکیا گیا۔یہ واقعہ 3 نومبر کو پیش آیا تھا تاہم 4 نومبر کو اس وقت منظر عام پر آیا

 

جب متاثرہ لڑکے نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اس کے ساتھی طلبہ کے چلے جانے کے بعد ٹیچر نے اسے نازیبا طریقے سے چھوا۔ اس شکایت پر لڑکے کی والدہ نے مادنا پیٹ پولیس سے رجوع کرتے ہوئے شکایت درج کروائی۔

 

شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ملزم مسیح کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے مبینہ جرم سے قبل فحش ویڈیو دیکھی تھی۔ پولیس کے مطابق اسے گرفتار کرلیا گیا ہے اور آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button