جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بس کی ٹکر سے انجینئرنگ کی طالبہ شیخ عائشہ جاں بحق – عثمانیہ یونیورسٹی جانے کے دوران حادثہ

حیدرآباد: حیدراباد شہر کے نلّاکنٹہ علاقے میں فیور ہاسپٹل چوراہے کے قریب پیر کی صبح پیش آئے دلخراش سڑک حادثے میں 21 سالہ انجینئرنگ کی طالبہ کی موت ہوگئی۔ طالبہ کی اسکوٹی کو آر ٹی سی بس نے ٹکر دے دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوکر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 

مہلوکہ کی شناخت شیخ عائشہ کے طور پر کی گئی ہے، جو عثمانیہ یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ کے شعبہ مائننگ انجینئرنگ میں زیرتعلیم تھی۔ بتایا گیا ہے کہ عائشہ پیر کی صبح اپنی اسکوٹی پر کالج جارہی تھی کہ فیور ہاسپٹل چوراہے کے قریب یہ حادثہ پیش آیا

 

۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی نلّاکنٹہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button