جگتیال بلدیہ کے سابق وائس چیرمین و سابق صدر امارات ملت اسلامیہ یوسف آزاد کا انتقال
جگتیال، 14 نومبر (اردو لیکس) جگتیال بلدیہ کے سابق وائس چیرمین و سابق صدر امارات ملت اسلامیہ جگتیال محمد یوسف آزاد کا 76 سال ک کی عمر میں ہفتہ کی رات قلب پر حملے کے باعث انتقال ہوگیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق شام کے وقت طبیعت بگڑنے پر انہیں ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں انہوں نے آخری سانس لی۔
مرحوم اپنی زندگی قوم کہ خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ انہوں نے 5 مرتبہ صدر ملت اسلامیہ جگتیال کی حیثیت سے ملت کے مسائل اور فلاح و بہبود کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر شہر کے سیاسی سماجی، ملی اور عوامی تنظیموں کے قائدین نے ان کے مکان پہنچ کر آخری دیدار کیا اور گھر والوں کو پرسہ دیا
مرحوم ایک مرتبہ وائس چیرمین اور ایک مرتبہ جگتیال بلدیہ کے کوآپشن ممبر بھی رہے.بی آر ایس کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیر جیون ریڈی اور دیگر شخصیات دیدار کرنے والوں میں شامل ہیں



