جنرل نیوز

سالار جنگ میوزیم میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر شیلیندر بھنڈارے کی کتاب کی رسمِ اجراءو لکچر

حیدرآباد19-نومبر (اردو لیکس)تاریخی و ثقافتی ورثے کے عالمی شہرت یافتہ مرکز سالار جنگ میوزیم، حیدرآباد کے لیکچر تھیٹر، ایسٹ ونگ میں 20 نومبر 2026 جمعہ کو شام 5 بجے ایک اہم اور خصوصی علمی تقریب کا انعقاد عمل میں آ رہا ہے۔

 

اس تقریب میں سرمایا (SARMAYA) کی جانب سے شائع کردہ اور ڈاکٹر شیلیندر بھنڈارے کی مرتب کردہ کتاب "ODYSSEY OF THE RUPEE: FROM INDIA TO THE WORLD” کی رسمِ اجراء (Book Launch) عمل میں آئے گی۔

 

اس موقع پر اشمولین میوزیم، یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ ماہر ڈاکٹر شیلیندر بھنڈارے خصوصی لیکچر پیش کریں گے اور بھارتی روپے کی تاریخی، معاشی و سکّہ جاتی سفر سے متعلق اپنے تحقیقی پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ یہ تقریب سالار جنگ میوزیم اور وزارتِ ثقافت (Ministry of Culture) کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

 

تاریخ، معاشیات، سکّہ جات اور نوادرات سے دلچسپی رکھنے والے محققین، اساتذہ، طلبہ وطالبات حضرات کے لیے یہ ایک نادر علمی موقع ہے۔ سالار جنگ میوزیم انتظامیہ کی جانب سے تمام شائقین اور محققین سے پُرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر تقریب میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنائیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button