جرائم و حادثات

آندھرا پردیش میں مسلم خاندان کی اجتماعی خودکشی

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسلم خاندان نے اجتماعی طور پر خودکشی کر لی۔ اس خاندان نے زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی۔

 

یہ واقعہ ضلع وجیہ نگرم کے کتہ والاسا منڈل کی چنتلا پالم میں پیش آیا۔معلوم ہوا ہے کہ 46 سالہ محمد معین الدین اپنے خاندان کے ساتھ وشاکھا پٹنم کے مر ری پالم کے تحت واقع ایف سی آئی نگر میں رہا کرتے تھے۔

 

پیر کی شام وہ اپنی بیوی کے علاوہ اپنے دونوں بچوں 17 سالہ بیٹی فاطمہ اور بیٹے علی کے ساتھ چنتلا پالم میں واقع اپنے کھیت پہنچے۔ اس خاندان نے اجتماعی طور پر زرعی کنویں میں چھلانگ لگا دی

 

جس کے نتیجے میں معین الدین ان کی بیوی اور بیٹی کی موت ہو گئی جبکہ ان کے بیٹے علی کو بچا لیا گیا۔ کتہ والاسا پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر نعشوں کو کنویں سے باہر نکالا۔

 

خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button