جرائم و حادثات

تیراکی کے دوران 4 نوجوان غرقاب۔ آصف آباد میں واقعہ

حیدرآباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں ہولی تہوار کے موقع پر تیراکی کے دوران چار نوجوان واردا ندی میں غرق ہوگئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کے کوٹالہ منڈل کے ندیم آباد موضع کے رہنے والے سنتوش،پراوین ،سائی اورکملا کر نامی چار نوجوان تیراکی کیلئے واردا ندی میں اترے تھے غرق ہو گئے۔ مقامی افراد نے غوطہ خوروں کی مدد سے انہیں باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی تب تک وہ فوت ہو چکے تھے۔

 

نعشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری دواخانہ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button