جرائم و حادثات

حیدرآباد میں کارالکٹرک پول سے ٹکرا کرشعلہ پوش

حیدرآباد : شہرکے علاقہ راجندرنگرمیں آج شام ایک تیزرفتارکاربے قابو ہوکرسڑک کے درمیان اسٹریٹ لائٹ کے پول سے ٹکرا گئی۔ یہ حادثہ آج بنڈلہ گوڑہ علاقہ میں مندرکے پاس پیش آیا۔ کارکے الکٹرک پول سے ٹکرانے کے ساتھ ہی آگ لگ گئی ،جس کے ساتھ ہی کارسوار شخص نے حاضردماغی کا مظاہرکیا اوروہ فوری طورپرنیچے اترآیا جس کی وجہہ سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے آگ پرقابوپانے میں کامیابی حاصل کی، پولیس کو شبہ ہے کہ برق رفتاری حادثہ کی وجہہ ہوسکتی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظارہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button