جرائم و حادثات

جنونی نوجوان کا لڑکی پرقاتلانہ حملہ۔ نلگنڈہ میں واردات

نلگنڈہ: ریاست تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک جنونی نوجوان نے لڑکی پرخنجرسے حملہ کردیا۔ 21 سالہ روہت این جی کالج سے بی بی اے کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ وہ ناویہ نامی لڑکی سے یکطرفہ محبت کرتا تھا اوراسے گزشتہ چند ماہ سے ہراساں کررہا تھا۔ آج لڑکی اپنی دوست شریشٹا کے ساتھ فاریسٹ پارک آئی ہوئی تھی۔ روہت وہاں پہنچ گیا اوراس نے بات کرنے کے بہانے ناویہ کو ساتھ لے جاکراس پرحملہ کردیا جس کے نتیجہ میں لڑکی بری طرح سے زخمی ہوگئی، اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے روہت کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button