جرائم و حادثات
عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، دل کا دورہ قرار دینے کی سازش بے نقاب – تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واردات
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ایڈپلی منڈل کے امبم گاؤں میں ایک سنسنی خیز قتل کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے 29 سالہ شوہر مہپال کو قتل کر دیا۔ ملزمین نے قتل کو چھپانے کے لیے اسے دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی سازش زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکی۔
مقامی افراد نے مقتول کی گردن پر مشتبہ نشانات دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کیں۔ تفتیش کے دوران شواہد کی بنیاد پر یہ بات سامنے آئی کہ مہپال کو اس کی بیوی سوروپ اور اس کے عاشق نے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا تھا۔
پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے اور قتل کے محرکات سمیت دیگر پہلوؤں سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔



