جنرل نیوز

اوٹکور منڈل کے پورلہ خورد موضع کے مختلف پارٹیوں کے کارکنوں کی بی آر ایس میں شمولیت

اوٹکور : 12 اگست (اردو لیکس) اوٹکور منڈل کے پورلہ خورد موضع کے مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے کارکنان واقع مکتھل رکن اسمبلی کی رہائش گاہ پر ایم پی ٹی سی روی پرساد کی قیادت میں 50 کارکنوں نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی چٹم رام موہن ریڈی نے پارٹی کھنڈوا پہنا کر استقبال کیا۔

 

اس موقع پر مختلف پارٹیوں سے تعلق والے افراد نے کہا کہ تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کی فلاحی اسکیموں اور مختلف ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکر پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے انہوں نے کہا عوام کے درمیان میں رہتے ہوٸے عوامی مساٸل کو رکن اسمبلی تک پہنچاتے ہوٸے عوامی خدمت کرنے کا عزم کیا

 

۔اس موقع پر پورلہ خورد بی آر ایس صدر ایس ایم شکیل،الطاف حسین اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button