ایجوکیشن

مانو میں سول سروسز ایگزمنیشن کی مفت کوچنگ کے لیے داخلے

حیدرآباد، 19 دسمبر(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سول سروسز ایگزمنیشن ریسڈنشیل کوچنگ اکیڈیمی (سی ایس ای) میں مفت کوچنگ کے لیے داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ یو پی ایس سی سول سروسز کے امتحان جو مئی 2023 میں منعقد شدنی ہے کی تیاری کر رہے امیدواروں کو داخلے کے لیے پر کردہ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 جنوری 2023ءہے۔

پروفیسر ایچ علیم باشا ، انچارج اکیڈیمی کے بموجب خواہشمند امیدوار جو مذہبی اقلیتوں/ ایس سی/ ایس ٹی اور خواتین سے تعلق رکھتے ہوں اس میں داخلے کے اہل ہیں۔ درخواست فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu.in سے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ پر کردہ درخواست فارم سی ایس ای اکیڈیمی، دفتر، مانو کیمپس، گچی باﺅلی، حیدرآباد – 32 میں داخل کرنا ہوگا۔ درخواست کے ساتھ 500 روپئے کا ڈیمانڈ ڈرافٹ جو مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے نام حاصل کیا گیا ہو اور حیدرآباد میں قابل ادا ہو داخل کرنا ہوگا۔ داخلے، لائبریری اور ہاسٹل وغیرہ کے لیے برائے نام فیس لی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button