انٹر نیشنل

حماس حملے سے پہلے یو اے ای نے اسرائیل کو دی تھی وارننگ – نیتن یاہو کا خفیہ ابوظہبی دورہ!

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (UAE) کا خفیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے دارالحکومت ابوظہبی میں صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیل پر حماس کے حملے کو تین سال مکمل ہونے والے ہیں۔

 

7 اکتوبر 2023 کو حماس نے اسرائیل پر اچانک بڑا حملہ کیا تھا، جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں اور کئی افراد کو یرغمال بھی بنایا گیا۔

 

حال ہی میں اسرائیلی اخبار ’ہاریٹز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس کے اس بڑے حملے سے 10 روز قبل ہی متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو خبردار کردیا تھا کہ حماس ایک بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کو ممکنہ حملے کی اطلاع پہلے ہی مل گئی تھی، لیکن انہوں نے یہ معلومات اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ اس خبر کے بعد اسرائیل کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

 

اسی پس منظر میں نیتن یاہو کا متحدہ عرب امارات کا دورہ خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس دورے کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

اپوزیشن رہنماؤں نے سکیورٹی کی اس ناکامی کی ذمہ داری نیتن یاہو پر عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے اور متعلقہ میڈیا ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button