جرائم و حادثات

حیدرآباد ایرپورٹ پر ایمرجنسی لائٹ  میں چھپا کر لایا گیا 3 کلو سونا ضبط

حیدرآباد _ 24 مئی ( اردولیکس) حیدرآبادکے شمس آباد ایرپورٹ پر کسٹم حکام  ایمرجنسی لائٹ میں چھپاکرلائے گئے تقریبا 3 کلو سونے کو ضبط کرلیا۔ایک اطلاع پر کسٹم کے ایرانٹلی جنس یونٹ کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی سے ایمریٹس کی فلائٹ EK-524کے ذریعہ کل شب تقریبا تین بجے حیدرآباد پہنچنے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لی ۔اس کے سامان میں موجود ایمرجنسی لائٹ کو کھولنے پر بیٹری کی شکل میں لائے گئے سونے  کا پتہ چلا۔

بعد ازاں اس 1,81,60,450روپئے مالیت کے 2915 گرام سونے کو ضبط کرلیاگیااوراس مسافر کوگرفتار کرلیاگیا۔اس سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلایاجاسکے کہ کس کی ایما پراس نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی تھی۔اس مسافر کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ سے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایرپورٹ پر ریاض سے آنے والے تین مسافروں کی جانب سے جوتوں میں چھپا کر لایا گیا ایک کروڑ 13 لاکھ روپے کا سونا پکڑا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button