ایجوکیشن

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی اسکول چلو مہم کے اشتہار کی اجرائی 

اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی اسکول چلو مہم کے اشتہار کی اجرائی 

 

نارائن پیٹ: 06 جون (اردو لیکس) اردو ٹیچرس فورم ضلع نارائن پیٹ کی جانب سے بڑی باٹا کے تحت چلائی جارہی اسکول چلو مہم کے اشتہار (پمفلٹس) کا رسم اجراء جناب راویندر صاحب DEO نارائن پیٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔اردو ٹیچرس فورم نارائن پیٹ کی جانب سے تمام نارائن پیٹ ضلع کے اردو میڈیم پرائمری اپرپرئمری و ہائی اسکولوں کو وافر م مقدار میں اردو پمفلٹس تقسیم کئے گئے جس میں سرکاری اردو میڈیم اسکولوں کی خصوصیات کو نمایاں کیا گیا ہے۔

 

 

یہ پمفلٹس HC جولرس نارائن پیٹ کے تعاون سے بنائے گئے ہیں اس موقع پر عبدلغفار سیکریڑی اردو ٹیچرس فورم نے اردو اکیڈمی کی جانب سے اسکول گرانٹس منظور شدہ اسکولوں کے صدر مدرسین کے کھاتے کینرا بنک میں کھولنے کے لئے ضروری حکم نامہ جاری کرنے کی درخواست DEO نارائن پیٹ سے کی

 

۔ اس ذمن میں ضلع نارائن پیٹ PRTU TS کے سیکرٹری جناب جناردھن ریڈی اعزازی صدر جناب لکشما ریڈی رگھوویر ساتھی اساتذہ فضل احمد ،ظہیر الدین ، تاج الدین ، محمد یونس ، عبد السلام ، عبد الرشید ، محمد صادق ، محمد مظہر ، لطیف الدین ، محمد خالد خواجہ خلیل احمد چاند موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button