تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال ضلع صدر منتخب، فضل اللہ بیگ کو ذمہ داری
تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال ضلع صدر منتخب، فضل اللہ بیگ کو ذمہ داری
جگتیال، 13 ستمبر: تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن (TUWJF) کی جگتیال ضلع کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا، آج جگتیال کے اسپائسی ہوٹل اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع تعلق رکھنے والے اُردو صحافیوں نے شرکت کی ۔جس میں مرزا فضل اللہ بیگ کو جگتیال ضلع صدر منتخب کیا گیا۔ نئی کمیٹی میں مختلف عہدوں کے لیے دیگر صحافیوں کو بھی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
جس میں سرپرست اعلیٰ کے طور پر عرفان جعفر رشید اور الیاس احمد خان، جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر سید غوث (شمو) کا انتخاب کیا گیا۔
نائب صدور میں محمد چند پاشا اور ایم۔ اے۔ عزیز شامل ہیں۔ جوائنٹ سکریٹریز کے طور پر خواجہ سلمان، محمد ذاکر علی اور محمد انور صدیقی کو ذمہ داری دی گئی۔
خازن کی ذمہ داری شیخ مظہر (معاذ) کو دی گئی، جبکہ آرگنائزنگ سکریٹری کے طور پر عبدالرب کا انتخاب عمل میں آیا۔
ایگزیکٹو کمیٹی ارکان میں محمد یونس ۔سید احمد، رضوان صدیقی، محمد سمیر ، فیروز . محمد شکیل اقبال الدین۔شامل ہیں۔
اس موقع پر نومنتخب ضلع صدر مرزا فضل اللہ بیگ نے فیڈریشن کی جانب سے دی گئی ذمہ داری پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اردو ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل کے حل، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی برادری کے اتحاد کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا عزم ظاہر کیا۔ ریاستی صدر ایم اے ماجد صاحب اور جنرل سیکرٹری محمد غوث صاحب سے بھی اظہار تشکر کیا




