جنرل نیوز

رمضان المبارک کے ضمن اور دیگر مسائل کو لیکر کھمم کانگریس اقلیتی قائدین نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی

رمضان المبارک کے ضمن اور دیگر مسائل کو لیکر کھمم کانگریس اقلیتی قائدین نے ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی۔۔۔ کھمم میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب سے قبرستان کے لیے اراضی فراہم کرنے کے مطالبہ کو لیکر کھمم سٹی کانگریس پارٹی اقلیتی صدر حافظ شیخ عباس بیگ کی قیادت میں اقلیتی قائدین کا ایک وفد کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے یاداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا کے کھمم شہر میں قبرستان کے فوری اراضی فراہم کی جائے رمضان المبارک میں کھمم شہر کے دوکانات اور ہوٹلس اور ریسٹورنٹس کو دیر رات کھلے رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رمضان المبارک میں برقی اور پانی کی سربراہی کو یقینی بنایاجائے اور مساجد کے پاس صاف صفائی کا معقول انتظامات کیے جائیں ریاستی وزیر نے تمام مطالبات کو سماعت کرتے ہوئے اقلیتی قائدین کے وفد کو تیقن دیا کے رمضان المبارک میں دیر رات تک دوکانات ہوٹلس اور ریسٹورنٹس کو کھلے رکھنے کی اجازت دیجائے گی اور تمام مطالبات کو ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم کلکٹر مذمل خان کو فون کرتے ہوئے ہدایت دی کے جلد از جلد مطالبات کی یکسوئی کی جائے کانگریس پارٹی اقلیتی قائدین نے ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button