جرائم و حادثات

چارمیناراور اس کے آس پاس بائیکس کی چوریاں کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدآباد: حیدرآباد کی حسینی علم پولیس نے تاریخی چارمینار اوراس کے آس پاس کے علاقوں میں پارک کی ہوئی موٹرسائیکلوں کا سرقہ کرنے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کی شناخت 21 سالہ محمد اسلم خان کے طورپرکی گئی ہے اوروہ بابا نگرعلاقہ کا رہائشی بتایا گیا ہے۔ اس کے پاس سے پولیس نے 11 مسروقہ موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم پہلے بائیک میکانک تھا وہ پرہجوم مقامات پرپارک کی ہوئی گاڑیوں کا نقلی چاپی کی مدد سے سرقہ کیا کرتا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button