نیشنل

پاپولرفرنٹ آ انڈیا کے خلاف کاروائی، این آئی اے اورانفورسمنٹ نے دس ریاستوں میں کئے دھاوے 100 قائدین گرفتار

نئی دہلی: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسا کی مشترکہ ٹیموں نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 100 سے زیادہ قائدین کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے این آئی نے بتایا کہ مشترکہ ٹیموں نے 10 ریاستوں میں دھاوے کئے۔ تلنگانہ، کیرالہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش سمیت دیگرکئی ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس مہینے کے شروع میں، این آئی اے نے تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 40 مقامات پر چھاپے مارے تھے اور ایک کیس کے سلسلے میں پی ایف آئی سے وابستہ چار لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button