جرائم و حادثات

حیدرآباد میں گنیش وسرجن کے دوران حادثہ، نوجوان ہلاک

حیدرآباد: خیرت آباد کے قریب ایک غیر متوقع حادثہ پیش آیا جس میں 20 سالہ نوجوان کی موت ہوگئی۔

 

گنیش وسرجن کے سلسلے میں میٹرو پلر نمبر 1167 کے قری یاترا جاری تھی۔ اسی دوران نوجوان وسرجن کی گاڑی پر چڑھنے کی کوشش کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر پھسل کر نیچے گر گیا اور موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

 

گنیش وسرجن‌جلوس کے دوران اچانک پیش آئے اس حادثے سے موقع پر غم کی لہر دوڑ گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔

 

پولیس نے اس سلسلے میں مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button