جرائم و حادثات
پیدا پلی میں رشوت خور اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا
پیدا پلی۔ ریاست تلنگانہ کے پیدا پلی میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے پیداپلی ضلع کے محکمہ آبپاشی کے ایک اسسٹنٹ انجینئر (اے ای) نرسنگا راؤ کو 20,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اے ای نے 90,000 روپے کے کام کے لیے کنٹراکٹر سرینواس سے 45,000 روپے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔
انھوں نے جولاپلی منڈل میں کاچا پور کے قریب پل کی مرمت کا کام مکمل کیا تھا۔ کنٹراکٹر نے بیس ہزار روپے دینے کا وعدہ کیا اور اے سی بی سے رابطہ کیا، جس کے بعد اے ای کو ضلع کلکٹریٹ کے سامنے واقع چائے کے اسٹال پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اے سی بی کے ڈی ایس پی بی وی آر مورتی نے
تصدیق کی کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اے ای کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔