جرائم و حادثات
ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت – نظام آباد ضلع میں دلخراش حادثہ

نظام آباد: نظام آباد ضلع کے موپال پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع کنجر گاؤں میں رائس مل کے قریب ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے تصادم پیش آیا، جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد منوج اور راجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گھاس سے لدا ٹریکٹر گاؤں کی طرف جارہا تھا، اسی دوران گاؤں سے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد سڑک پر آرہے تھے کہ دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اطلاع ملتے ہی موپال پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر تحقیقات کیں اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری جنرل ہاسپٹل (جی جی ایچ) منتقل کردیا۔ ایس آئی سشمتا مقدمہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔



