جرائم و حادثات

نظام آباد گورنمنٹ میڈیکل کالج کی طالبہ کا اقدام خود کشی

نظام آباد سے محمد یوسف الدین خان کی رپورٹ 

نظام آباد 17/ (اردو لیکس) تلنگانہ کے سرکاری میڈیکل کالج نظام آباد کی طالبہ نے خودکشی کی کوشش کی یہ واقعہ اتوار کی دن بونال تہوار کے موقع بیش آیا طالبہ سرکاری دواخانہ میں زیر علاج ہے اور اس کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی ہے

 

تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ میڈیکل کالج نظام آباد میں زیر تعلیم دو طالبات کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے زیادہ مقدار میں پیراسیٹامول گولیاں کھاکر انتہائی اقدام کی کوشش کی جیسے دیکھکر دیگر طالبات نے فوراً سرکاری دواخانہ میں طالبہ کو شریک کردیا اقدام خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والی طالبہ (20) سالہ میڈیکل کے سال دوم میں زیر تعلیم ہے

 

جو راجھستان ریاست کی رہنے والی بتائی گئی اس واقعہ کے بعد تاہم پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج نہیں کیا ہے ایسا لگتا ہے کہ سرکاری میڈیکل کالج میں زیر تعلیم طلباء خودکشیوں کا مرکز بن گیا ہے جہاں پر اب تک 3تا 4طلباء نے خودکشی  کی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button