جرائم و حادثات
حیدرآباد:اسپرے کرکے خاتون کے گلے سے زیور چھین لیا گیا۔ پولیس کو خاتون رہزنوں کی تلاش

حیدرآباد ۔حیدرآباد میں اب خواتین رہزن بھی سرگرم ہو چکی ہیں، شہر کے اوپّل، وجئے پوری کالونی میں واقع ورشا بیگلز اسٹور میں دو نامعلوم خواتین گاہک کے بہانے داخل ہوئیں جب دکان میں کوئی اور گاہک موجود نہیں تھا تو موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں خواتین نے دکان کی مالکن سندھیا کو زبردستی پکڑ کر پیچھے والے کمرے میں لے گئیں
جہاں انہوں نے اس کا گلا دبا کر چہرے پر اسپرے کردیا۔ملزم خواتین سندھیا کے گلے میں موجود تقریباً ساڑھے تین تولے وزنی سونے کا ہار چھین کر اور اسٹور سے کچھ اور سامان لے کر موقع سے فرار ہوگئیں۔متاثرہ خاتون نے فوری طور پر اوپل پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کرائم ٹیموں کے ساتھ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔