جرائم و حادثات

ریاپیڈو کے بہانے خاتون سے بات چیت۔ نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد: تاریخی چارمینارکے قریب خود کو ریاپیڈو ڈرائیور ظاہر کرتے ہوئے ایک خاتون انفلوئنسر سے رابطہ قائم کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

 

عدالت نے اسے دو دن قید کی سزا سنانے کے ساتھ 250 روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ملزم کی شناخت 27 سالہ مرزا احمد بیگ کے طور پر ہوئی ہے جو کشن باغ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ چارمینار پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 13 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی گئی اور اس کے بعد ملزم کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو دن کی قید کی سزا سنائی گئی اور 250 روپے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button