جرائم و حادثات

حیدرآباد یوتھ کریج  کے بانی سلمان خان کی خودکشی کی کوشش – پولیس کی مبینہ ہراسانی کا الزام

حیدرآباد: حیدرآباد یوتھ کریج  کے بانی سلمان خان نے جمعہ 14 اگست کو مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے درج ایک مقدمے کے سلسلے میں مبینہ ہراسانی سے پریشان ہوکر سلمان خان نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

 

HYC نے فیس بک پر سلمان خان کی ہاسپٹل میں زیر علاج ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور حکومت کی مبینہ ہراسانی کے باعث انہوں نے خودکشی کی کوشش کی۔

 

یہ واقعہ مہدی پٹنم پولیس کی جانب سے سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ سلمان خان بی آر ایس کے رہنما بھی ہیں۔ پولیس نے گوشہ محل کے رکن اسمبلی ملعون راجا سنگھ کی قابل اعتراض پوسٹر شیئر کرنے کے الزام میں ان کے خلاف کارروائی کی۔

 

مقدمہ منگل ہاٹ کے رہنے والے وی لکشمن کی شکایت پر درج کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ وہ موبائل فون پر ویڈیوز دیکھ رہا تھا، اسی دوران اسے سلمان خان اور دو دیگر افراد کی ایک ویڈیو نظر آئی، جس میں وہ راجا سنگھ کی تصویر والے پوسٹر پر جوتے کا نشان لگاتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button