جرائم و حادثات

مادر شکم میں جڑواں بچوں کی موت _ کورٹلہ میں ڈاکٹرس پر لاپرواہی کا الزام، رشتہ داروں کا احتجاج

کورٹلہ _ تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں ایک خانگی  نرسنگ ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے 6 ماہ کی حاملہ خاتون کے مادر شکم میں ہی جڑواں بچوں کی موت ہوگئی۔کورٹلہ کے نظام پورہ سے تعلق رکھنے والی شائستہ پروین نامی خاتون 6 ماہ کی حاملہ تھی اور وہ کورٹلہ کے ایک خانگی نرسنگ ھوم زیر علاج تھی خاتون کے رشتہ داروں نے آج طبیعت خراب ہونے پر انھیں دواخانہ سے رجوع کیا۔اور ڈاکٹر نے فوری آپریشن کرتے ہوئے مردہ جڑواں بچوں کو نکال لیا۔ جس پر خاتون کے رشتہ داروں نے ہاسپٹل پر احتجاج کیا اور ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے وقت پر صحیح علاج نہیں کیا جس کی وجہ سے پیٹ میں ہی دو بچے فوت ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button