جرائم و حادثات

برہم شوہرنے بیوی کا گال کاٹ دیا۔ کیس درج

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کی پیناملورپولیس نے بیوی کے گال کاٹ کر زخمی کرنے والے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شوہر،بیوی سراونتی اوررام بابو کرشنا ضلع میں رہتے ہیں۔ شوہرچوکیدار کا کام کرتا ہے۔ وہ شراب کا عادی ہے اور اپنی بیوی کے ساتھ گالی گلوچ کیا کرتا تھا۔ وہ اتوار کی شام نشے میں دھت گھرپہنچا اوراپنی بیوی سے جھگڑا کیا۔ بیوی کی ڈانٹ سے مشتعل ہو کر اس نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کا گال کاٹ دیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button