جرائم و حادثات

حیدراباد کے ایک خانگی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کاشف احمد نے ڈیوٹی کے دوران کرلی خودکشی

حیدراباد : حیدرآباد کے ملاپور علاقے میں واقع ریکوری ہاسپٹل میں  پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ڈیوٹی ڈاکٹر ڈاکٹر کاشف احمد نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ متوفی کا تعلق آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم سے تھا۔

 

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کاشف احمد نے اپنے جسم میں زہریلا انجکشن لگایا تھا اور غالباً پیر کی رات دیر گئے ان کی موت واقع ہوئی۔ تاہم خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

 

واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ہاسپٹل کے عملے نے اسٹاف روم کا دروازہ کھٹکھٹایا، لیکن اندر سے کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا، جہاں ڈاکٹر مردہ حالت میں پائے گئے۔ پولیس نے متوفی کے والدین کو اطلاع دے دی ہے

 

پولیس نے بھارتیہ شہری تحفظ سنہتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 194 کے تحت مشتبہ موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button