جرائم و حادثات

جگتیال کے کونڈاگٹو مندر کے قریب خوفناک منظر، 70 سالہ شخص کا ڈھانچہ ملنے سے سنسنی

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے مشہور کونڈاگٹو علاقے میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب مندر کے قریب جھاڑیوں میں ایک معمر شخص کا سوکھا ہوا ڈھانچہ برآمد ہوا۔ اس خوفناک منظر کو دیکھ کر مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا اور علاقے میں سنسنی مچ گئی۔

 

اطلاعات کے مطابق بوجّا پوتھنّا علاقے میں تقریباً 60 سے 70 سال عمر کے ایک نامعلوم شخص کی نعش انتہائی خستہ حالت میں پائی گئی، جو مکمل طور پر سوکھ کر ڈھانچہ میں تبدیل ہو چکی تھی۔ مقامی لوگوں نے جیسے ہی انسانی ڈھانچہ دیکھا فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملیال پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کا معائنہ کیا۔ پولیس نے ڈھانچے کو پوسٹ مارٹم کے لئے  اسپتال منتقل کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

 

پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ معمر شخص وہاں کیسے پہنچا اور اس کی موت کن حالات میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button