جرائم و حادثات

حیدرآباد میں دو شیر خوار بچوں کا اغوا۔ اغوا کنندہ خاتون کی چالاکی ویڈیو میں قید

حیدرآباد: حیدرآباد کی مہانکالی پولیس نے سلطان بازار علاقہ میں سڑک پر سوئے ہوئے دو بچوں کے اغوا کے دو معاملات کو 2 گھنٹے کے اندر حل کرلیا ہے۔ پولیس نے آٹو ڈرائیور عمران اور پراوینہ کی سیسی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرتے ہوئے انھیں پکڑ لیا۔

 

 

کیمرے میں قید ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون آٹو میں ایک مقام پر پہنچی جہاں ایک خاندان اپنے بچوں کے ساتھ فٹ پاتھ پر سویا ہوا تھا۔ خاتون نے ایک بچہ کا انتہائی چالاکی سے اغوا کرلیا اور آٹو میں بیٹھ کر چلی گئی۔

 

 

وہ دونوں ایک اور بچے کے اغوا کے معاملے میں بھی ملوث بتائےگیے ہیں۔پولیس کی جانب سے ان د نوں کو گرفتارکر لئےجانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button