جرائم و حادثات

اب مرد بھی محفوظ نہیں؟ 4 لڑکیوں نے نوجوان کا اغوا کرکے اسے بنایا جنسی زیادتی کا شکار

نئی دہلی: ریاست پنجاب کے جالندھر میں چار لڑکیوں نے ایک نوجوان کو اغوا کر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور بعد میں اسے چھوڑ دیا۔ یہ واقعہ لیدر کمپلیکس روڈ پرپیش آیا۔ اس پورے معاملے میں ابھی تک پولیس کو کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں کام کرنے والے نوجوان نے بتایا کہ وہ دوپہر کو اپنے کام سے گھر جا رہا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی سڑک پر آکر رک گئی۔ کار میں سوار چار لڑکیوں نے اس سے کسی مقام کا پتہ پوچھا، وہ پتہ بتا رہا تھا کہ اسے کچھ سونگھا دیا گیا جس کی وجہہ سے وہ بے ہوش ہوگیا۔
نوجوان نے الزام لگایا کہ اس کے بعد کار میں ہی ایک ایک کر کے چاروں لڑکیوں نے اسے جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔ نوجوان نے بتایا کہ چاروں لڑکیوں کی عمر22 سے 23 سال کے درمیان تھیں۔ فی الحال اس سلسلے میں پولیس کو کوئی شکایت نہیں دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے منظرعام پرآنے کے بعد لوگ کہہ رہے ہیں کہ اب مرد بھی محفوظ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button