جرائم و حادثات

حیدرآباد: لڑکے کے ساتھ گھنانونی حرکت۔ پرائیویٹ ٹیچرکو 10 سال جیل کی سزا

حیدرآباد: ہوس کے پجاری اب لڑکیوں کے ساتھ ساتھ کمسن بچوں کو بھی ہوس کا شکاربنانے سے پیچھے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ ایسے ہی ایک شرمناک واقعہ میں ملوث پرائیویٹ ٹیچرکو ایک عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ یہ معاملہ حیدرآباد رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے حدود میں واقع سرورنگرپولیس اسٹیشن کا ہے۔ جون سال 2018 میں 49 سالہ خانگی ٹیچر پرکاش نائر ساکن سرورنگر جوکہ فون پرفحش فلمیں دیکھنے کی لت کا شکار تھا، اس نے 15 سالہ بچے کو اپنے مکان میں لے جاکراس کے ساتھ غیرفطری عمل انجام دیا تھا۔ اس بات کی شکایت پراس نے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ بعد ازاں لڑکے کے گھروالوں نے اس بات کی شکایت پولیس سے کی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا تھا۔ یہ مقدمہ عدالت میں زیردوران تھا۔ آج ایل بی نگرکی عدالت نے مجرم کو دس سال قید کی سزا سنائی اور45 ہزارروپئے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button