جرائم و حادثات

جہیز ہراسانی کیس: نرمل کا مفرور نوجوان دبئی سے واپسی پر شمس آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

حیدرآباد : جہیز ہراسانی کیس میں پولیس سے بچ کر فرار ہونے والا ایک شخص چہارشنبہ کے روز حیدراباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر امیگریشن حکام کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

 

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تلنگانہ کے ضلع نرمل سے تعلق رکھنے والا تلاپلی پرتاپ اپنی بیوی کو اضافی جہیز کے لئے جسمانی و ذہنی طور پر ہراساں کررہا تھا۔ مظالم سے تنگ آکر خاتون نے نرمل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی، جس پر اس کے خلاف جہیز ہراسانی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

 

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پرتاپ  دبئی فرار ہوگیا، جس پر پولیس نے اس کے خلاف لوک آؤٹ سرکیولر جاری کیا۔ بعد ازاں چہارشنبہ کے روز وہ دبئی سے آنے والی پرواز کے ذریعے شمس آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں امیگریشن حکام نے اسے حراست میں لے کر نرمل پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button