تلنگانہ

مکانات اور اراضی کو باقاعدہ بنانے کی اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے ایک اور مواقع _ تلنگانہ کابینہ کا فیصلہ

حیدرآباد _ 9 مارچ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے سرکاری زمین پر قبضے کرتے ہوئے مکانات تعمیر کرنے والوں کے مکانات باقاعدہ بنانے کے لئے جاری کردہ جی او 58 اور 59 کے تحت  درخواستیں داخل کرنے کا ایک اور مواقع فراہم کیا ہے اس اسکیم کے تحت درخواست داخل کرنے کی مدت کو ایک ماہ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں کابینہ نے اس اسکیم کے تحت ایک ماہ تک درخواستیں قبول کرنے کی منظوری دی ہے سابق میں اس اسکیم کے تحت 42 ہزار افراد نے درخواستیں داخل کی تھی

کئی افراد اس اسکیم کے تحت درخواست داخل نہیں کرسکے ۔انھیں ایک اور مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اسکیم کی  کٹ آف ڈیٹ کو 2014 سے 2020 تک بڑھانے کے کابینہ کے فیصلے کے پیش نظر دیگر افراد کو جی ای او 58، 59 کے ذریعے مکانات باقاعدہ بنانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button