اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں گھس گئے دو ” بن دعوتی ” _ وینٹکیش اور شفیع گرفتار

ممبئی _ 14 جولائی ( اردولیکس) اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں جہاں بڑے بڑے بزنس مین، فلمی شخصیات، اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے متمول افراد نے شرکت کی تھی 12 جولائی کو ممبئی میں منعقدہ اس تاریخی اور عالیشان شادی کی دعوت میں دو ” بن دعوتی ” بھی شامل ہیں
ان دو بن دعوتی کی شناخت آندھراپردیش سے تعلق رکھنے والوں کی حیثیت سے ہوئی ہے اس شادی میں دو افراد بغیر دعوت کے داخل ہوئے، ممبئی پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ان میں سے ایک جو بغیر دعوت کے شرکت کی تھی وہ 26 سالہ وینکٹیش نرسایا الوری ہے جو یوٹیوبر بتایا جاتا ہے اور دوسرا شخص 28 سالہ لقمان محمد شفیع شیخ ہے جو خود کو ایک بزنس مین کہتا ہے، دونوں کو ممبئی کی بی کے سی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ وہ شادی میں شرکت کے لیے آندھرا پردیش سے آئے تھے۔ پولیس نے ملزمین کو نوٹس بھئ دی اور دونوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے بعد رہا کردیا اور مزید پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی