جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہر میں بیوہ خاتون کا قتل

حیدرآباد: حیدراباد کے پرانے شہر میں ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا۔ رین بازار پولیس نے بتایا کہ 46 سالہ خاتون کے شوہر سلیم کا انتقال ہوگیا، خاتون چندرا نگر علاقے کے ایک مکان میں تنہا رہتی تھی۔ خاتون کی نعش کل رات ان کے مکان میں خون میں لت پت پائی گی۔ پولیس کو شبہ ہے کہ کسی نے گیس سیلنڈر سے خاتون کے سر پر حملہ کرکے اس کا قتل کر دیا دیا۔ جائے واردات کے پاس شراب کی بوتلیں بھی دستیاب ہوئی۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ کسی نے یہاں مئے نوشی کے اور اس کے بعد خاتون پر حملہ کرکے اس کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button