تلنگانہ

ناتھورام گوڈسے کی تصویر کے ساتھ نکالی گئی ریالی پر تارک راما راو کا بی جے پی پر طنز

حیدرآباد _16 اگست ( اردولیکس)   آزادی کا امرت مہوتسو کے دن اترپردیش کے مظفرنگر میں نکالی گئی ریلی میں گاندھی جی کے قاتل ناتھورام گوڈسے کی تصویر کو لگانے پر تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے طنز کیا ہے۔اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ کو تارک راما راو جو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم رہتے ہیں، نے ری ٹوئیٹ کیا۔اس میں انہوں نے اس واقعہ کے ویڈیو کو بھی پوسٹ کیا ہے۔اس 12سکنڈ کی ویڈیو جس کو اب تک کئی افراد نے دیکھا ہے، کے سلسلہ میں مسٹرراو نے کہاکہ مظفرنگر میں ہندومہاسبھا کی جانب سے نکالی گئی اس ریلی میں ناتھورام گوڈسے کی ستائش کے طورپر اس کی تصویر کو شامل کیاگیا ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ آیا وزیراعلی یوپی یوگی یا وزیراعظم مودی اس کی مذمت کریں گے یا پھر اس کی توثیق کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button