جرائم و حادثات

حیدرآباد میں قتل کی ایک اور واردات

حیدرآباد کے مضافات میں ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ پولیس کے بموجب ہفتہ کی دوپہر 12 سے 12:30 کے درمیان نارسنگی موضع منچی ریولا کے علاقے گرین لینڈ وینچر میں سید ہدایت علی عمر 31 سال کا نامعلوم افراد نے چاقووں سے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

 

متوفی کا تعلق گولکنڈہ کے علاقہ چھوٹا بازار تھا اور وہ سعودی میں انجینئر کی حیثیت سے کام کررہے تھے اور حال ہی میں شہر واپس ہوئے تھے۔ نارسنگی پولس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، جانچ میں پوری تفصیلات معلوم ہوں گی۔معلوم ہوا ہے کہ وہ آج صبح فور وہیلر لے کر گھر سے روانہ ہوئے تھے اور واپس نہیں لوٹے بعدازاں ان کی موت کی خبر ملی۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو  تین نامعلوم افراد کوالیس گاڑی میں لے گئے اور ان کا قتل کرنے کے بعد گاڑی کو وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

 

تین حملہ آوروں میں ایک خاتون کے بھی شامل ہونے کی اطلاع ہے تاہم پولیس نے فوری اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button