جرائم و حادثات

دو دن بعد شادی تھی، سڑک حادثہ نے نوجوان کی زندگی چھین لی، گھر میں ماتم – تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں خوفناک حادثہ

تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے بومراس پیٹ منڈل میں اننت پور گیٹ کے قریب کار اور آٹو کے درمیان پیش آئے خوفناک تصادم میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین میں لاگچرلہ سے تعلق رکھنے والے سری سیلم بھی شامل ہیں، جن کی دو دن بعد شادی ہونے والی تھی اور وہ کار چلا رہے تھے۔

 

شادی کی تیاریاں کرنے والے گھر میں اس حادثے کے بعد ماتم چھا گیا حادثے میں آٹو میں سوار بہار سے تعلق رکھنے والے سات مزدور شدید زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی موت اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سرکاری ہاسپٹل پرگی منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button