جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل

حیدرآباد: حیدراباد کے پرانے شہر میں آج ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واردات میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔ پولیس نے بتایا کہ صفدر اور عزرائیل نامی نوجوانوں میں دوستی تھی۔ آج صفدر جوکہ جہاں نما کا رہنے والا تھا، عزرائیل کے گھر واقع اویسی ہلز میلاردیوپلی  پہنچا۔ ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد عزرائیل نے صفدر پر تیز دھار خنجر سے حملہ کر دیا زخمی صفدر کو علاج کے لیے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم اور مقتول سابق میں بعض مقدمات میں ملوث بتائے گئے ہیں پولیس اس پورے معاملے کی چھان بین بھی کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button