ایجوکیشن

    ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی مفت ریسیڈنشیل سیو ل سرویسس کوچنگ کیلئے امتحانی مراکز پر اسپاٹ رجسٹریشن۔اتوار 28اگسٹ کو ملک بھر میں انٹرنس ٹسٹ

اگسٹ 27 (پریس نوٹ)سیول سرویسس 2022-2023کی مفت کوچنگ کے لئے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کا انٹرنس ٹسٹ مختلف ریاستوں میں قائم 83 مراکز پر اتوار 28 اگسٹ کو دوپہر دو بجے سے پانچ بجے تک منعقد ہوگا۔ ایسے طلبہ جو کسی وجہ سے اکیڈیمی کی ویب سا ئٹ پر آن لائن رجسٹریشن نہ کروا سکے ہوں ان کے لئے انٹرنس ٹسٹ کے دن امتحان کے سنٹرز پر اسپاٹ رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے۔ ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے منیجنگ ڈآئرکٹر انور احمد نے کہا کہ ایسے طلبہ کے لئے 28 اگسٹ کو 11بجے سے ایک بجے کے دوران ان کے قریبی انٹرنس سنٹر پر اپنی ایک پاس پورٹ سائز تصویر اور کسی مستند شناختی کارڈ کےساتھ رجسٹریشن کی سہولت رکھی گئی ہے ۔ اس کے بعد وہ انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔

انٹرنس ٹسٹ کے مراکز کی لسٹ ایم ایس کے ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ حیدرآباد میں ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کے اس انٹرنس ٹسٹ کےلئے تین مراکز ایم ایس جونئر کالج ماں صاحب ٹینک، ایم ایس جونئر گرلز کالج ملک پیٹ اور ایم ایس جونئر کالج شاہ علی بنڈہ پر قائم کئے گئے ہیں اسی طرح تلنگانہ میں کل 9 مراکز اور آندھرا پردیش میں 8 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ہندوستان کے 75 ویں یوم آزادی کی سالگرہ کے موقع پر ایم ایس آئی اے ایس اکیڈیمی کی UPSC مفت رہائشی کوچنگ کے لیے نشستوں کی تعداد 40 سے بڑھا کر 75 کی گئی ہے۔ اکیڈیمی میں لڑکیوں کے لئے بھی نان ریسڈنشیل کوچنگ کی سہولت رکھی گئی ہے۔ تلنگانہ کے اضلاع کے سنٹرز یہ ہیں۔ نظام آباد گوتمی ڈگری کالج ، عادل آباد کرسنٹ جونئیر کالج ،کریم نگر ایم ایس کریٹیو اسکول ، محبوب نگر ایم ایس کریٹیو کڈس ، ورنگل ایم ایس کریٹیو کڈس ، سدا سیو پیٹ منہاج دی کانسپٹ اسکول

متعلقہ خبریں

Back to top button