تلنگانہ

کرکٹر محمد سراج کے نئے مکان کی گھر بھرانی _ ویراٹ کوہلی اور آر سی بی کے کھلاڑیوں کو دیا ڈنر

حیدرآباد  _ 16 مئی ( اردولیکس) کرکٹر محمد سراج نے حیدرآباد کے پاش علاقے فلم نگر میں نیا مکان خریدا ہے بتایا گیا ہے کہ پیر کی رات محمد سراج نے اپنے مکان کی گھر بھرانی کی ۔

ویراٹ کوہلی ،  رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ حیدرآباد کے فلم نگر میں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے۔آرسی بی کی ٹیم فی الحال حیدرآبادمیں ہے ۔وراٹ کوہلی، کپتان ڈیوپلیسی اور کیدارجادھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔آرسی بی کے کھلاڑیوں کو محمد سراج کے مکان میں داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو وائرل ہوگئی ہے۔

محمد سراج کے مکان پر کوہلی اور دیگر ٹیم کے ارکان کی موجودگی سے متعلق ویڈیو  میں کئی کھلاڑیوں کو مکان کے اندرجاتا ہوادیکھا گیا ہے۔ محمد سراج نے ان تمام کے ساتھ مل کر ڈنر بھی کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button