جرائم و حادثات

ملک کا سب سے بڑا کاروں کا چورگرفتار۔ 5 ہزارگاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک اہم کامیابی کے طورپرایک ایسے چورکو گرفتارکیا ہے جس نے قریب پانچ ہزارگاڑیوں کی چوری کی تھی۔ دہلی سے تعلق رکھنے والا 52 سالہ انیل چوہان پہلے آٹوچلایا کرتا تھا۔ سال 1995 سے وہ گاڑیوں کی چوری کرنے لگا۔

27 سال کے دوران اس نے ملک بھرسے پانچ ہزارسے زیادہ گاڑیوں کی چوری کی۔ اس نے بعض معاملات میں ڈرائیورس کو موت کے گھاٹ بھی اتاردیا۔ اس نے زیادہ ترماروتی 800 گاڑیاں چرائیں اوروہ چوری کی ہوئی گاڑیوں کو جموں کشمیرکے علاقہ شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ نیپال منتقل کرکے فروخت کردیا کرتا تھا۔

اس طرح سے اس نے کروڑہا روپئے بنائے۔ وہ اس وقت آسام میں مقیم تھا اسے تین بیویاں اورسات بچے بتائے گئے ہیں۔ حال ہی میں اس نے غیرقانونی طورپراسلحہ کی اسمگلنگ کرنی شروع کردی تھی، باوثوق ذرائع کی اطلاع پردہلی پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button