ایجوکیشن

محمد جیلانی کو نظم نسق عامہ میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 24 مارچ (پریس نوٹ) شعبۂ امتحانات، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب شعبۂ نظم نسق عامہ کے اسکالر محمد جیلانی ولد محمد عبدالحمید کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے اپنا مقالہ ”اقلیتی طبقات کی تعلیمی ترقی پر قانون حق تعلیم 2009 کا اثر: ضلع سنگاریڈی کا ایک مطالعہ“ ڈاکٹر سید نجی اللہ، صدر شعبہ کی نگرانی میں مکمل کیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، سابق کارگزار شیخ الجامیہ، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ان کے معاون نگران تھے۔ ان کا وائیوا 29 فروری 2024 کو منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button