جرائم و حادثات

17 سالہ لڑکی کی عاشق کے ساتھ اجتماعی خودکشی۔ حیدرآباد کے پرانا شہرمیں واقعہ

حیدرآباد: ایک نوجوان جوڑے نے پریشان ہو کر خودکشی کر لی کیونکہ ان کے گھروالوں نے ان کی شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ واقعہ میلار دیو پلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق نیتاجی نگر کی رہنے والی (17) سالہ لڑکی انٹر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ ضلع محبوب نگر مکتھل کا رہنے والا 20 سالہ روی بھی نیتا جی نگرمیں ہی مقیم تھا۔ وہ دونوں گزشتہ دو سال سے ایک دوسرے کی دام محبت میں گرفتارتھے۔ ان دونوں نے شادی کرنے کی خواہش کا اپنے گھروالوں سے اظہارکیا تاہم انھوں نے انکارکردیا جس پروہ دونوں کافی مایوس تھے۔ کل لڑکی نوجوان کے گھرپہنچی اوران دونوں نے ایک ساتھ رسی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button