جرائم و حادثات
داڈھی بنانے کی ٹریمر مشین نے ایک نوجوان کی جان لے لی – تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں افسوناک واقعہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے منجَم پلی گاؤں میں ایک 32 سالہ نوجوان تروپتی اس وقت برقی شاک لگنے سے ہلاک ہوگیا جب وہ اپنے گھر کے باتھ روم میں ٹریمر چارج کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق، تروپتی کو شاک لگنے کے بعد اس کے ارکان خاندان نے اُسے فوری طور پر دھرما رام ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں سے بہتر علاج کے لئے کریم نگر کے خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا
، لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کاآغازکردیا