انٹرٹینمنٹ

پوترے کی شادی دل کھول کر ناچے دھرمیندر ۔ ویڈیو دیکھیں

ممبئی:مشہور و معروف بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے پوتے اور سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی جلد ہی شادی ہونے والی ہے۔ اس شادی کی تیاریاں جوہو واقع دھرمیندر کے عالیشان بنگلے میں زور و شور سے چل رہی ہیں۔ کرن دیول کی شادی بمل رائے کی پوتی درِشا آچاریہ کے ساتھ ہونے والی ہے۔

 

 

کرن دیول کی شادی 18 جون کو ہونے والی ہے۔ پوری فیملی میں خوشی کا ماحول ہے۔ گزشتہ روز (12 جون) دیول فیملی میں سگائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔

 

ایسا کہا جارہا تھا کہ دھرمیندر صحت سے متعلق کچھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شادی کی تقریب میں ان کی شرکت ممکن نہیں ہے  کیونکہ اس وقت دھرمیندر فلمی دنیا سے دور فارم ہاؤس پر اپنا مکمل وقت گزار رہے ہیں ان کی فارم ہاؤس کی تصاویر وقفہ وقفہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ شادی سے پہلے کی تقریب کی ابتدائی تصاویر میں دھرمیندر کے نظر نہ آنے پر سوشل میڈیا پر طرح طرح کے تبصرے کئے جارہے تھے بعد ازاں ان کے اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کا ویڈیو وائرل ہوگیا۔

 

پیر کی رات آن کی رہائش گاہ مہمانوں سے بھری نظر آرہی تھی جو شادی سے پہلے کی تقریبات کے لیے پہنچے تھے۔ کرن کے والد سنی دیول، چچا بوبی دیول اور دادا دھرمیندر سبھی جشن میں نظر آئے۔ اب، دھرمیندر کا پورے دل سے ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے۔

 

 

دھرمیندر اور سنی دیول کی پنجابی گانوں پر ڈانس کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ دھرمیندر سفید قمیض کے ساتھ سیاہ سوٹ میں ملبوس نظر آرہے ہیں۔ وہ ہاتھ میں ڈرنک لے کر جوش و خروش سے رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ درمیان میں وہ گلاس کسی کے حوالے کر دیتے ہیں اور اور بھی جوش و خروش سے ناچنے لگتے ہیں۔ ان کے بیٹے سنی دیول بھی اپنے والد کا ساتھ ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button