انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ میں سب سے مہنگا باڈی گارڈ ہے شاہ رخ خان کا !

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

بالی ووڈ ستارے جتنی خبروں میں رہتے ہیں اُن سے کہیں زیادہ ان کے پرنسل باڈی گارڈ کی خبریں آتی رہتی ہیں اسٹارس کی سخت ترین سیکیورٹی رکھنے کی وجہ یہ باڈی گارڈس انہیں ان کے مداحوں سے دوری اور فاصلہ بنائے رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں چاہے ملک ہویا بیرون ملک شوٹنگس ہو یا ایونیٹس یا پھر عام مقامات یہ اپنے اسٹارس کے ساتھ سایہ کی طرح جڑے رہتے ہیں

 

بالی ووڈ کے کسی اور فلمی ستاروں کے باڈی گارڈس کا ذکر ہو نہ ہو تاہم شاہ رخ خان، سلمان خان ، عامر خان، امتیابھ بچن اور اکشے کمار کے پرسنل باڈی گارڈس ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں جس طرح اور جس قدر یہ باڈی گارڈس اپنے اسٹارس کی حفاظت کرتے ہیں انہیں ان کی خدمات کے طور پر اسٹارس انہیں بھاری معاوضہ بھی ادا کرتے ہیں لوگ ان کا سالانہ معاوضہ دیکھ کر حیران ہوجائیں لیکن یہ بالی ووڈ کے لکی "بی” گریڈ اداکار کے معاوضہ سے کم نہیں ان سب میں پہلا نام کنگ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنکھ کا آتا ہے

 

جو پچھلے 10 سال سے شاہ رخ خان کے پاس خدمات انجام دے ہیں 6 فٹ قد والے روی سنگھ شاہ رخ خان کے علاوہ ان کی بیوی گوری خان ، آرین خان ،سہانا اور ابراہام کے علاوہ شاہ رخ کی میجر پوجا دادلائی کے لئے بھی وہی سیکورٹی دیتے ہیں جس کے لئے شاہ رخ خان انہیں سالانہ 2 کروڑ 70 لاکھ سے 3 کروڑ روپئے ادا کر تے ہیں گرمیت سنگھ جولی جو شیرا کے نام سے مشہور ہیں سلمان خان کے پرسنل باڈی گارڈ ہے ان کا قد 6 فٹ ہے اور وہ 53 سال کے ہیں انھوں نے انٹر تک تعلیم حاصل کی 1990 ء سے وہ سلمان خان کے باڈی گارڈ ہے

 

سلمان خان انہیں ان کی خدمات کے لئے سالانہ 2 کرور رویئے معاوضہ ادا کرتے ہیں یوراج گھور پڑے ، عامر خان کے باڈی گارڈ ہیں عامر انہیں ان کی خدمات کا سالانہ 2 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرتے ہیں جنیدر شنڈے بگ بی امتیابھ بچن کے پرسنل باڈی گارڈ ہے اس کے علاوہ امتیابھ بچن کو وائی زمرہ کی سیکیورٹی حاصل ہے جس میں 4 پولیس کانسٹیبلس مقرر ہے جن میں دو دن میں اور دو رات میں ان کی سیکیورٹی رہتے ہیں شریاس ٹھیلے ، اکشے کمار کے باڈی گاڑی ہے جس کے لئے انہیں ان کی خدمات پر سالانہ ایک کروڑ روپے ادا کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button