انٹرٹینمنٹ

فلم ’پٹھان‘ کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی: شاہ رخ خان کی بلاک باسٹر فلم ‘پٹھان’ کی او ٹی ٹی پر ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ دراصل شائقین اس فلم کے او ٹی ٹی پر ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے، ان کا انتظاراب ختم ہونے والا ہے۔ فلم ‘پٹھان’ 22 مارچ 2023 کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہو رہی ہے۔ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم کا پریمیئر 22 مارچ کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر ہوگا۔ پرائم ویڈیو نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بھی فلم کا پوسٹر شیئر کر کے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button