نیشنل

رام مندرکی طرح ایک دن ملک بھی ہندوراشٹربن جائے گا: سادھوی پراچی

نئی دہلی: بھگوا کرانتی سینا کی قومی صدر سادھوی پراچی اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ وہ کئی بار سوشل میڈیا پر متنازعہ بیانات دے کر ٹرول بھی ہو چکی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح ملک بھی ہندو راشٹر جائے گا۔
سادھوی پراچی نے چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ہندو جاگرن سنت پدیاترا کے اختتامی پروگرام میں ہندوستان کو ہندو راشٹربنانے کی بات کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے بھگوان رام کے مندر کے بننے کا 500 سال تک انتظار کیا، اب مندر بن رہا ہے، ہے نا؟ جیسے کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا تھا۔ اسی طرح ایک دن ہندو راشٹر کا اعلان ہوگا اور ملک ہندو راشٹر بن جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button